پشاور (اے پی پی)مہمند میں54کنال اراضی پر کاشت افیون کی فصل تلف۔ تر جمان مہمند پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پڑانگ غار فرہاد علی کی نگرانی میں ایس ایچ او منصف خان، ایس آئی خان رحمان نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اپر پڑانگ غار ڈبر میں افیون کی کاشت کے خلاف آپریشن کیا اور اس دوران 54کنال اراضی پر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی افیون کی فصل کو موقع پر تلف کر دیا۔