صحبت پور ( نامہ نگار)تھانہ عادل پور کی حدود میں گاڑی پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہزادہ ولد خان محمد کو ہلاک کر دیا پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو صحبت پور ہسپتال پہنچایا ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ورثاء نے لاش کو مین شاہراہ پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد پولیس کی وردی میں تھے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث قاتلوں کو گرفتار کیا جائے انصاف فراہم کیا جائے۔