لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق لوئرمال میں ندیم سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں ہاشم سے 3 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون,سبزہ زار میں علمدار سے3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹاون میں عقیل سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون۔شالیمار میں غضنفر سے2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. ٹاون شپ اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ شفیق أباد شادمان اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔