• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے ہارون سیفی، ڈپٹی ڈائریکٹر عقیل و دیگر افسران موجود تھے اس موقع پر سابق چیئرمینز منظور بٹ، میاں افضل، رانا انعام، میاں عرفان، طارق اعوان، مقصود گجر و وائس چیئرمین میاں سعد، حاجی اشرف، کونسلر اعجاز بٹ و اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور سے مزید