• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کابینہ کمیٹی سے پیٹرن انچیف جامعتہ الرشید مفتی عبدالرحیم کی ملاقات

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے چانسلر الغزالی یونیورسٹی و پیٹرن انچیف جامعتہ الرشید مفتی عبدالرحیم نے ملاقات کی -سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو عبدالرؤف و دیگر ملاقات میں شریک تھے-جامعتہ الرشید کے وفد میں انجینئر مفتی عثمان، مولانا سلمان ایڈووکیٹ، مولانا سید فہیم الحسن، مولانا عبد الودود اور حافظ سلیم عابد شامل تھے-ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ بارے تبادلہ خیال ہوا- صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے-وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام مکاتب فکر کے جید علماء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے-وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ پروگرام انتہائی خوش آئند ہے- اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور باہمی رواداری کا درس دیتے ہیں ۔پیٹرن انچیف جامعتہ الرشید مفتی عبدالرحیم نے اپنے اظہارِ خیال میں بتایاکہ ریاست کی مضبوطی کیلئے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے-حکومت پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید