• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی بحران نے صنعتی شعبے کو مفلوج اور عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا،جاوید قصوری

لاہور(نمائندہ خصو صی)محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتا ہوا توانائی بحران، بجلی و گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور صنعتوں کی بندش نے کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جبکہ توانائی بحران نے صنعتی شعبے کو مفلوج اور عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چندسالوں کے دوران بجلی کے ٹیرف میں بیس گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث صنعتوں کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔ گیس کے بحران نے صنعتی شعبے کو مزید مفلوج کر دیا ہے اور کئی کارخانے بند ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں
لاہور سے مزید