لاہور(کرائم رپورٹر ) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1345ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 674افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 912ڈرائیوز،71کم عمرڈرائیور، 511مسافر اور 154پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ240 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت 298متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد98حادثات میں 121 متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 90حادثات میں 96متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔