• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 17 افراد جھلس کر ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع وردھونگر میں دھماکے سے فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی، پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ قریبی عمارتیں لرز کر رہ گئیں جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دنیا بھر سے سے مزید