• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اومان میں مقیم ٹرانسپورٹر سے بھتہ مانگنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اومان میں مقیم ٹرانسپورٹر سے بھتہ مانگنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ نیوٹاؤن کو اشفاق حسین نے بتایاکہ آج کل اومان میں مقیم ہوں، اومان اور پاکستان میں میری ٹرانسپورٹ چلتی ہے، محمد اکبر سے میری کاروباری شراکت ہوئی لیکن بعض وجوہات کی بناپر یہ پارٹنر شپ نہ چل سکی اور ہم علیحدہ ہو گئے، پاکستان آیا ہوا تھا 10جنوری 2026کو محمد اکبر نے کال کر کے راولپنڈی بلایا، میں عبدالسلام کے ہمراہ یہاں آیا اور اس سے ملا اس کے ہمراہ 2اور اشخاص بھی تھے، محمداکبر نے مجھ سے یک مشت 50لاکھ روپے اور بعدازاں ماہانہ بنیاد پررقم کا مطالبہ کیا اور عدم ادائیگی پر مجھے، میری فیملی اور کاروبار کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی، میں ڈر گیا اور بر موقع اسے 5 لاکھ روپے ادا کئے اور مزید مہلت طلب کر کے وہاں سے نکل آیا اور واپس اومان چلا گیا، اس کے بعد سے آج تک محمد اکبر مجھ سے بذریعہ کال اور میسیج مسلسل بھتے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہراساں اور پریشان کر رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید