راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جائیداد کا تنازع، سوتیلے والد اور بھائیوں نے فائرنگ اور خنجر سے وار کر کے شہری کوزخمی کردیا،تھانہ رتہ امرال کو محمدفاروق نے بتایاکہ بورنگ روڈ پر اپنے گھرموجودتھاکہ دروازے پر دستک ہوئی دروازہ کھولاتومیرا سوتیلا والد ریاض وبھائی مسعود ، عبید ،عمیر ودیگر رشتہ دار یعقوب ،سلیمان وغیرہ کھڑے تھے ،جو اندر داخل ہوئے، ریاض نے کہاکہ بیٹھوتم سے بات کرنی ہے۔ گالم گلوچ شروع کردی اسی دوران عبید وغیرہ نے خنجر چاقو سے مجھ پر وار کئے، مسعود نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، میری بیوی اور بیٹی کے شور وواویلا کرنے پراہل محلہ جمع ہوگئے ۔