راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، تھانہ ٹیکسلا کو محمد ریاض نے بتایاکہ ثقلین علی اوراحمد علی موٹرسائیکل پر جا رہے تھے جب وہ جی ٹی روڈ انڈر پاس پہنچے تو ایک تیزرفتار ڈمپرنے ان کے موٹرسائیکل کوٹکر ماری جس سے وہ دونوں موٹرسائیکل سے گر گئے اور شدید زخمی ہوگئے،جب کہ ثقلین علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کانام طارق محمود معلوم ہوا۔