راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کئے ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے حکم پر سئنیر افسران نےفیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا، ایلیٹ کمانڈوز اور تھانوں کی موبائلز ٹیموں نے علاقے میں گشت کیا، گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی ۔