• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی رکنیت سازی کا افتتاح

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹرر) کوئٹہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ افتتاحہو گیاافتتاحی تقریب میں مولاناعبداللہ منیر، مولانا حسین احمدشرودی ،مولاناانوارالحق حقانی، مولانا عبد الرحیم رحیمی،مفتی محمداحمد،مولاناعطاءالرحمٰن، مولانا محمد اویس،حاجی خلیل الرحمٰن، مولاناعنایت اللہ ،مولانا عبدالرزاق ،حاجی گل محمد، حاجی محمد عمران، مولانا نعمت اللہ نعمانی،حاجی عارف بھٹی،حافظ حمزہ ملوک، حاجی افتخاربابرودیگرعلماء کرام، مشائخ عظام، کارکنان اور عقیدہ ختم نبوت سے محبت رکھنے والے احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کیشرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ناموس رسالت ﷺ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور نئی نسل تک یہ پیغام پہنچایا جائے گاعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران نے تمام اہلِ ایمان سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس مشن اور رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںاللہ تعالیٰ اس جدوجہد کو قبول فرمائے اور ہمیں ختم نبوت کے تحفظ کی سعادت نصیب فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید