• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے نے یو فون کو فائیو جی سروسز کمرشل آغاز کی اجازت دیدی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے یو فون کو فائیو جی سروسز کے کمرشل آغاز کی اجازت دیدی ، اس سلسلے میں یو فون کو باقاعدہ خط جاری کردیا گیا ، خط کے اجراء کے بعد یو فون فائیو جی سروسز کا کمرشل آغاز شروع کرنے کیلئے تیار ہے ،جاز اور زونگ پہلے ہی پاکستان میں کمرشل فائیو جی سروسز کا آغاز کر چکی ہیں ، ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹر کی درخواست کے بعد منتخب نیٹ ورک سائٹس کا معائنہ کیااور یو فون کی سروسز معیار کے مطابق ہونے کے بعد آغاز کا خط جاری کیا۔

ملک بھر سے سے مزید