• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد مذاکرات دوسرا مرحلہ، وزیر داخلہ کی امریکی و ایرانی سفیروں سے ملاقات

اسلام آباد (طاہر خلیل)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ʼاسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے امریکہ اور ایران کے سفیروں سےالگ الگ ملاقات میں انہیں اعتماد میں لیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی کامیابی اور غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کے لیے غیر معمولی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ ہم نے اپنے تمام خاص مہمانوں کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور ہم اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اہم خبریں سے مزید