• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کا نیا جھٹکا، گھی اور تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

لاہور(آئی این پی )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مہنگائی کے اثرات برقرار ہیں، جس کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول کے گھی و آئل کی فی کلو قیمت میں 30روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 560روپے سے بڑھ کر 590 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح درجہ دوم کا آئل 35 روپے مہنگا ہو کر 510روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 510روپے سے بڑھ کر 535روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ تاجروں کے مطابق مسلسل قیمتوں میں اضافے کے باعث عام صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید