کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کاروں کامران یوسف اور اعزاز سید نے کہا ہے کہ مذاکرات نہیں ہوتے تو یہ دنیا کیلئے بڑا دھچکا ہوگا، بیک چینل ڈپلومیسی متحرک ہے، پاکستان و ایران کے وزرائے خارجہ میں بھی بات ہوئی ہے۔ وہ جیو نیوز کے ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ خطرے میں ہے ٹرمپ نے کہا ہے بدھ کے دن سیز فائر ختم ہو رہا ہے اور اس بات کا کم امکان ہے کہ صدر ٹرمپ سیز فائر میں توسیع کریں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت وقت ہے جلدی میں برا معاہدہ نہیں کروں گا اور اگر ایران سے ڈیل نہ ہوئی تو جنگ یقینی ہے۔