نیویارک (جنگ نیوز)ایپل کے سی ای او ٹم کک عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ بطور چیف ایگزیکٹو تقریباً 15 سالوں میں، کک نے اسٹیو جابز کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے ایپل کو ایک عالمی پاور ہاؤس بنا دیا۔ان کی جگہ جان ٹیرنس یہ منصب سنبھالیں گے،ٹم کک نے اپنے بیان میں کہا کہ"ایپل کا سی ای او ہونا اور اتنی غیر معمولی کمپنی کی قیادت کے لیے بھروسہ کیا جانا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔