کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پیر کو ملک کے مختلف ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 108 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں 82 بین الاقوامی اور اندرون ملک کی 26 پروازیں شامل ہیں۔ امارات کی پروازوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ پیر کو کراچی ملتان اسلام اباد لاہور پشاور سے دبئی شارجہ ابوظہبی فجیرہ کی 45 پرواز منسوخ کی گئیں۔ اندرون ملک کی منسوخ پروازوں میں کراچی سکھر گوادر تربت کوئٹہ اسلام اباد اسکردو لاہور کی پروازیں شامل ہیں۔