• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں ڈاکٹر جاں بحق اورصنعت کار شدید زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فائرنگ کے واقعات میںڈاکٹر جاںبحق اورصنعت کار شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب آرٹلری میدان تھانے کی حدود شارع فیصل مہران ہوٹل کے قریب کار سوار ملزمان نے رکشے میںسوار شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، زخمی کو فوری طورپر جناحاسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ اسپتال منتقل کی دوران دم توڑ گیا، ایس ایچ او ندیم حیدر نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 37سالہ سارنگ ولدحسین کے نام سے ہوئی جو کہ پیشے سے بطور ڈاکٹر تھے اور دارالصحت اسپتال میں فرائض انجام دے رہے تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ مقتول ڈاکٹر سارنگ رکشے میں جارہے تھے اس دوران کار سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، موقع پر رکشہ ڈرائیور پولیس کو نہیںملا، انھوںنے بتایا کہ جائے وقوع پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہے جس کی فوٹیج نکال کر ملزمان کا تعین کیا جائے گا ۔مقتول کے اہلخانہ بھی اسپتال پہنچ گئے ۔مقتول کراچی پریس کلب کے قریب ایک رہائشی عمارت کے رہائشی تھے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔نیوکراچی سیکٹر الیون آئی میںموٹرسا ئیکل سوار ملزمان نے کار میںسوار شخصپر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میںکار میںسوار 41 سالہ فرزند ولد ندیم شدید زخمی ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید