• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات سیکورٹی کے پانچ سرکل ہونگے

 اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد )اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات، سیکیورٹی  کے پانچ سرکل ہونگے، امریکی شخصیات کی سیکیورٹی صرف  امریکی ایجنسیاں کرینگی،پاکستا ن  ایرانی سیکورٹی کی مدد کریگا،امریکہ ایران مذاکرات کے دوراں امریکی سیکورٹی ادارے اپنے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کے وفد کے ارکان کی سو فیصد سیکورٹی اپنے پاس رکھیں گےپاکستان کے کسی بھی حساس تریں ادارے کے بڑے سے بڑے عہدے دار یو ایس سیکورٹی سرکل میں نہیں جاسکے گا وی وی آئی پیز کے ارد گرد سرکل میں صرف امریکہ سے آئی ھوے سیکورٹی ہر وقت موجود ھوگی اس کے باھر والے سیکورٹی سرکل اسپیشل سوشل گروپ کے کمانڈوز کا ھوگا تیسرا سیکورٹی سرکل پاکستان کی مسلح افواج کی سیکیورٹی ایجنسیوں کے تجربہ کار عہدے داروں کے ھو گا ان میں درجنوں شارٹ شوٹرز،  اور سو فیصد نشانہ پر گولی مارنے والے  ملٹری سنائپرز کا سرکل بنایا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید