• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال پہلے 9 ماہ مہنگائی میں اضافہ، برآمدات / غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح گزشتہ برس کے 5.3سے بڑھ کر 5.7فیصد ہو گئی ،برآمدات میں 1.2فیصد کمی ، درآمدات میں 8.3فیصد اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.4فیصد کمی ہوئی ، ایف بی آر کی ٹیکس ریونیو 10.1فیصد اضافے سے 9306ارب روپے جمع ہوئیں جو گزشتہ برس اس عرصے میں 8453ارب روپے تھیں ، ترسیلات زر میں2 8.فیصد اضافہ ہوا اور نو ماہ میں پاکستان میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے 30ارب30کروڑ ڈالربھیجے جو گزشتہ برس اس عرصے میں 28ارب ڈالر تھے ، جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان کی 30ارب 60کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں جو گزشتہ برس اس عرصے میں30ارب90کروڑ ڈالر تھیں جب کہ 56ارب30کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی گزشتہ برس 51ارب90کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی تھیں ، وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 33.4فیصد کمی ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید