• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوٹ بیسن سے ملنے والی 2 کم عمر بہنوں میں سے ایک دوران علاج جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بوٹ بیسن کے علاقے سے ملنے والی 2 کم عمر بہنوں میں سے ایک بہن دوران علاج جاں بحق ہو گئی۔13 سالہ مقدس سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔دوسری بہن 9 سالہ جیرش کو پولیس کی نگرانی میں والدہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔دونوں بہنیں مبینہ طور پر اپنی آنٹی کے ہمراہ صادق آباد سے کراچی آئی تھیں جنھیں 17 اپریل کی شب لاوارث حالت میں بوٹ بیسن سے تحویل میں لیا گیا تھا۔پولیس نے بچیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کیا تھا۔ساؤتھ پولیس کے مطابق بچی کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم میں تشدد یا جنسی زیادتی کے کوئی آثار نہیں ملے تاہم موت کی وجہ محفوظ ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بچی کی طبیعت شوگر لیول بڑھنے سے خراب ہوئی۔بیمار ہونے پر بچی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بچی طبیعت خراب ہونے کے بعد ابتدائی میڈیکل رپورٹ اور پولیس کا بیان بھی سامنے آیا تھا۔پولیس کی جانب سے بچی کا میڈیکل کروایا گیا۔ںچی کا سی مین، ڈی این اے اور بلڈ سیمپل محفوظ کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں واضح طور پر زیادتی کا نہیں بتایا گیا۔کیمیکل ایگزائمن رپورٹ سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ کب ہوئی یا نہیں ہوئی کیمیکل ایگزائمن رپورٹ سے پتہ چل سکے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیمیکل ایگزائمن رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں ۔دوسری جانب بچیوں کی ماں کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی کہ بچیاں کس کے ساتھ کراچی آئیں تھیں ہم تو بچیوں کو صادق آباد میں تلاش کرتے رہے لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔بچی کی وجہ موت شوگر کی زیادتی ہوسکتی ہے ۔متوفیہ کی بہن جیرش کا کہنا ہے کہ کوئی خاتون انھیں لے کر آئی تھی اور اس نے کوئی نشہ آور چیز کھلانے کی کوشش بھی کی ۔بچی کے ورثا میت وصول کر کے تدفین کے لیے آبائی علاقے صادق آباد کے لیے روانہ ہوگئے ۔
اہم خبریں سے مزید