• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں 40 اسرائیلی زیر حراست، ایران جنگ میں مبینہ تعلق پر پوچھ گچھ

کراچی (نیوز ڈیسک)روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40 اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی ہے،رپورٹس کے مطابق دوران تفتیش زیرحراست افرادکے موبائل فونز کی تلاشی لی گئی، مبینہ طور پر ماسکوآمد پراظہارناپسندیدگی کیا گیا اورکہا گیا کہ ’ایران روس کا اتحادی ، ایران کا دشمن روس کا دشمن ‘ہے۔اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کےمطابق روسی حکام نےتیل ابیب ایئرپورٹ سے ماسکو کے میدیدوف ایئرپورٹ پر اترنےوالے 40کےقریب اسرائیلی شہریوں کو ایران کے ساتھ جنگ میں ملوث ہونے کے شبہ میں حراست میں لیکر ان سےپوچھ گچھ کی ہے۔ روسی اپوزیشن آؤٹ لیٹ’میڈیازونا ‘کی رپورٹس اور’دی یروشلم پوسٹ‘ کے دعوے کے مطابق اس گروپ میں اسرائیل اور روس کی دہری شہریت رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں،رپورٹ کےمطابق زیرحراست افرادکو مبینہ طور پر پانچ گھنٹے تک خوراک، پانی یا بیت الخلا تک رسائی کے بغیر رکھا گیا۔سیکورٹی حکام نے زیر حراست افراد کیساتھ گفتگو میں مبینہ طور پر ’’ایران اورروس کوایک دوسرے کا اتحادی ‘‘اور’’ ایران کے دشمن کو روس کا دشمن قرارد یا‘‘ رپورٹ کےمطابق حکام نے ابتدا میں زیرحراست اسرائیلیوں سے انکے موبائل فون ان لاک کرنے کا مطالبہ کیا،انکار پرانہیں فون بند کرنے کا حکم دیا گیا۔مسافروں کو صرف ان دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد رہا کیا گیا جن میں قانون کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق حکام نےاسرائیلیوں کی آمدپراظہارناپسندیدگی کرتے ہوئے اسے یک فضول مشق قرار دیا گیا۔ رپورٹ کےمطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے معاملے پر مداخلت کی اور بعد میں روسی طرزِ عمل کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید