• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجی کی حضرت عیسیٰؑ سے منسوب مجسمےکی بیحرمتی پر شدیدعالمی مذمت

کراچی (نیوز ڈیسک) لبنان میں اسرائیلی فوجی کی حضرت عیسیٰؑ سے منسوب مجسمےکی بیحرمتی پر شدیدعالمی مذمت، امریکی اور چرچ رہنماؤں کی تنقید ، کارروائی کو ہولی لینڈ کیتھولک اسمبلی نے عیسائی عقیدے کی سنگین توہین قرار دے دیا۔علاقہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے جس نے واقعے کی تحقیقات اور مجسمہ بحالی میں مدد دینے کا اعلان کیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے عیسائی اکثریتی گاؤں دیبل میں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے صلیب توڑنے کی تصویر سامنے آنے پر عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک تصویر میں اسرائیلی فوجی کو حضرت عیسیٰؑ سے منسوب مجسمے کو کلہاڑی سے توڑتے دیکھا گیا جسے فلسطینی صحافی یونس تراوی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، مقامی پادری نے اسے مذہبی بے حرمتی قرار دیا جبکہ ہولی لینڈ کی کیتھولک اسمبلی نے اس اقدام کو عیسائی عقیدے کی سنگین توہین قرار دیا، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار فوجی کو سزا دینے کا اعلان کیا۔ امریکی سفیر مائیک ہکابی نے بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے معذرت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے اور مجسمے کی بحالی میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ علاقہ حالیہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

اہم خبریں سے مزید