اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سکیورٹی فورسز نے بنوں میں آپریشن کر کے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب رنگ لیڈر سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہو گئے، رنگ لیڈر فورسز بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا ، صدر اور وزیر داخلہ کا کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین ،ہلاک خوارج سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ہلاک خوارج میں خوارجی رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہے، خارجی رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا، خوارجی رنگ لیڈر وحید اللہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔