• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج کی تنخواہوں و پنشن کی ڈیجیٹلائزیشن تکمیلی مراحل میں داخل

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) مسلح افواج کے لاکھوں افسران و جوانوں کی تنخواہوں اور پنشنر کی پنشن کی ڈیجیٹلائزیشن تکمیلی مراحل میں داخل ،پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت رواں سال جون تک 25لاکھ افسران و جوانوں کی تنخواہوں اور پنشنر زکی پنشن ان کے اکاؤنٹس میں بھجوانے کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا ،ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور کا کہناہے ا کہ وفاقی حکومت کےاس منصوبے سے مسلح افواج کے لاکھوں حاضر سروس افسران و ملازمین اور پنشنرز کی پنشن کی ڈیجٹلائزیشن سے جہاں قومی خزانے کوسالانہ کروڑوں کی بچت ہو گی وہاں تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی میں شفافیت آئے گی۔

اہم خبریں سے مزید