• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے ڈرامے ہمراہی کی مقبولیت کے آسمان پر اونچی اڑان!!

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )جیو کے ڈرامے ہمراہی کی مقبولیت کے آسمان پر اونچی اڑان،دانش تیمور، حبا بخاری، شہزاد نواز اور ایوب کھوسہ نے ناظرین کے دل جیت لیے،ان دنوں جیو ٹی وی سے شروع ہونے والی نئی  ڈراما سیریل ہمراہی اپنی  دلچسپ کہانی، رومانس،  سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ناظرین میں اس کے بہت چرچے ہورہے ہیں ۔ہر آنے والی قسط مقبول کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔جیو کے اس ڈرامے ہمراہی نے مقبولیت کے آسمان پر اونچی اڑان بھر لی ہے، نامور ہیرو دانش تیمور اور خوب صورت  ہیروئن حبا بخاری،  اداکار شہزاد نواز اور ایوب کھوسہ نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ ابتدائی 8 اقساط کو سوشل میڈیا پر دنیا بھر 17 کروڑ ناظرین نے اسے دیکھا اور پسند کیا، جاندار ڈائریکشن، ترکیہ، لندن اور امریکہ کی دلکش لوکیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کے ہیرو دانش تیمور کو ویسے بھی ریٹنگ کا بادشاہ کہا جاتا ہے، ان کے ڈرامے نہ پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہیں، بلکہ بھارت کے سوشل میڈیا ناظرین بھی انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔یہی وجہ کہ سوشل میڈیا پر ان ڈراموں کے ویوز بہت زیادہ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید