کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈاکوئوں کا راج ،پولیس ڈاکوئوں کو لگام دینے میں ناکام ،گلستان جوہر میں مبینہ طور پر موبائل فون چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے الیکٹریشن کو قتل کردیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جوہر موڑ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 30سالہ اسلم ولدغلام عباس کے نام سے کی گئی، مقتول پیشے کے لحاظ سے الیکٹریشن، آبائی تعلق مظفرگڑھ سے اور 3 بچوں کا باپ تھا، دریں اثنا سائٹ سپر ہائی وے خادم سولنگی گوٹھ پیٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے 23سالہ حسنین ولد امتیاز زخمی ہوگیا ، ملزمان موبائل فون اور رقم سے بھرا پرس چھین کر فرار ہوگئے ، دریں اثنا وزیر گوٹھ عباس امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے 2 8سالہ سلیم ولد گل حسن زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔