کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ پڑھو پڑھائو مہم ایک تحریک بن چکی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے بچے پڑھیں اور آگے بڑھیں، پاکستان کے آئین کی دفعہ25-A کے تحت تعلیم فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی یہ ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی دستگیر کے تحت پڑھو پڑھاو مہم کے سلسلے میں تبادلہ کتب کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پڑھو پڑھاو مہم کے دوران 15ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے ، علاقہ دستگیر کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج نے کہا کہ کراچی کے دشمن شہریوں سے تعلیم حاصل کرنے کا حق بھی چھین لینا چاہتے ہیں ۔