کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضی ٰ وہاب نے کہاہے کہ شہر بھر میں جاری کاموں کو ہر صورت 15جون تک مکمل کیا جائے، تمام ٹاؤنز میں نمایاں بہتری نظر آئے گی،بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سال تقریباً اڑسٹھ ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے گی ،حب ڈیم کی نئی کینال مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے میئر نے شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں، دورے کا آغاز صدر ٹاؤن سے کیا گیا۔