کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کورنگی پل پر ناکہ لگا کر ڈکیتی کرنے والے گروہ کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کورنگی پولیس نے کارروائی کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک اور بدنام ڈکیت گینگ کے 5 ملزمان ياسين لاکھو ولد قاسم، حسین مگسی ولد غلام عباس، عبدالستار مگسی ولد غلام عباس ، فیضان ولد منور اقبال اور زاہد علی تھیبو ولد محمد حسن کو گرفتار کر کے 2 رائفلیں، 3 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔