کراچی( اسٹاف رپورٹر)شیعہ جماعتوں کا ایک اہم اجلاس تحریک بیداری امت کے دفتر سولجر بازار میں منعقد ہوا، جس میں 3مئی اتوار کو نشتر پارک میں منعقد ہونے والے جلسے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو رہبرِ معظم شہید سید علی الحسینی خامنہ ای اور شہدائے راہِ مقاومت کی یاد اور موجودہ رہبرِ معظم سے تجدید عہدِ بیعت و حمایت کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق تقوی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شہر بھر میں آویزاں رہبرِ معظم کی تصاویر کو اتارنے اور ان کی توہین کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ میئر کراچی فوری طور پر اپنے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام پر معافی مانگیں۔