کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ طویل علالت کے باعث منگل کو انتقال کرگئی،ان کی نماز جنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی گئی،مفتی منیب الرحمن نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،گورنر سندھ نہال ہاشمی، وفاقی وزیر حنیف عباسی،چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی ،وفاقی وزیر مصطفی کمال، میئر کراچی مرتضی وہاب ، سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل میمن، سعید غنی اور ناصر حسین شاہ،ڈاکٹرفاروق ستار، سید امین الحق اور قادر پٹیل ، مختلف سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں ، عزیز واقارب، سول سوسائٹی ، برنس کمیونٹی سمیت عمائدین شہر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،مرحومہ کو عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد ، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر محنت سعید غنی ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔