کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان سپر لیگ الیون میں نئی ٹیم راولپنڈیز کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا، محمد رضوان کی قیادت میں اسے مسلسل آٹھویں شکست ہوئی۔ اس طرح راولپنڈیز نے پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن برقرار رکھی ہے، ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے میچ جیت کر پلے آف کے لیے اپنے امکانات روشن کر لیے ہیں۔ سلطانز اب 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کراچی میں راولپنڈیز نے 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔ اسٹیو اسمتھ 58، ڈیان فوریسٹر 37 اور سیم بلنگز نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان محمد رضوان 26 گیندوں پر 26 رنز ہی بنا سکے۔ سلطانز نے ہدف 8 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ اسٹیو اسمتھ نے 31 گیندوں پر 56 رنز 3 چھکے اور 5 چوکے لگا کر بنائے۔ شان مسعود اور صاحبزادہ فرحان نے20، 20 رنز بنائے۔ آخری لمحات میں ایشٹن ٹرنر نے 21 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر فتح ؤیقینی بنائی۔