کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے اسامہ شیرون نیازی کی خدمات دو سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردیں۔ پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی تقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دو سینئر جنرل منیجر ز جنید ضیاء اور اسامہ شیرون نیازی معاملات سنبھالیں گے۔ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللّٰہ خرم نیازی کے بھائی اسامہ شیرون نیازی کو دو سال کی ڈیپوٹیشن پر سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک مقرر کیا گیا ہے۔ اسامہ شیرون گریڈ 17 کے افسر ہیں۔ سابق چیئرمین لیفٹنٹ جنرل توقیر ضیاء کے صاحبزادے اور سابق انٹر نیشنل کرکٹر جنید ضیاء کئی سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں سینئر جنرل منیجر تعینات ہیں۔