کراچی (نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) چھٹے ایشن بیچ گیمز کی رنگارنگ، منفرد افتتاحی تقریب بدھ کو چین کے شہر سانیا میں ہوگی، پاکستان کا 40 رکنی دستہ پانچ کھیلوں میں شرکت کریگا، افتتاحی تقریب کا تھیم دن، سمندر اور آسمان ہے۔ تقریب میں سمندر اور آسمان کا جذبہ، گہرے سمندر کا خواب اور سمندر کے پار اتحاد اور یک جہتی کے مناظر پیش کئے جائیں گے۔ 14 کھیل، 15ڈسپلن اور 62 ایونٹس میں دس ہزار کھلاڑی اور آفیشلزشریک ہونگے ۔قبل ازیں گیمز میں منگل کو ہینڈ بال مقابلے شروع ہوگئے۔ پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی، پہلے میچ میں قطرسے 2-0 کی شکست ہوئی۔