• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ فکسنگ:کینیڈین کپتان اور بشنوئی گینگ کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی20 ورلڈ کپ میں مبینہ میچ فکسنگ اسکینڈل میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوا اور بھارت کے بدنام لارنس بشنوئی گینگ میں تعلق کے سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ اسٹیج میں کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں مبینہ فکسنگ اسکینڈل میں لارنس بشنوئی گینگ کا براہِ راست ہاتھ تھا۔ میچ میں دلپریت باجوا کی کارکردگی اس وقت مشکوک نظر آئی جب انہوں نے غیر معمولی اور مہنگا اوور کروایا، اسپاٹ فکسنگ کے شبہات کے بعد اے سی یو نے تحقیقات کیں۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں دہشت گرد قرار دیے جاچکے لارنس بشنوئی گروپ کو براہ راست اس اسکینڈل سے جوڑا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث اس گینگ نے دلپریت باجوا کو کپتانی تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ تحقیقات سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ نیٹ ورک مخصوص منتظمین اور کھلاڑیوں کو اہم عہدوں پر لانے کی کوشش کر رہا تھا۔

اسپورٹس سے مزید