کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم جانین کا رہائشی اختر انور ولد محمد انور گزشتہ روز موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا۔