• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں میں تیزی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بنانے کی منظوری

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں میں تیزی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بنانے کی منظوری دیدی۔منگل کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کارکردگی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے یہ ادارہ نجکاری ڈویژن کے تحت کام کرے گا،وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹرنرشپ ذریعے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لئےسے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی استعداد میں بہتری لائی جائے۔وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی جانچنے (KPIs) کا حصہ بنایا جائے۔، وزیراعظم نے کہا کہ پی تھری اے کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کو مزید شفاف اور تیز بنا رہے ہیں۔اجلاس کو خطے اور عالمی سطح پر مختلف ممالک میں رائج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈلز کا موازنہ پیش کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید