• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ سیکیورٹی فورس کے170اہلکاروں کی ترقیوں کا اعلان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے 24 سال سے زیر التوا کراچی پورٹ سیکیورٹی فورس کے 170 اہلکاروں کی ترقیوں کا اعلان کر دیا۔ وزیر بحری امور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے بندرگاہ کی سیکیورٹی فورس کو درپیش اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے اس پیش رفت کو ایک بڑا انتظامی بریک تھرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دو دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری پیشہ ورانہ جمود کا خاتمہ ہوا ہے۔ محمد جنید انوار چوہدری نے اپنی قیادت میں کے پی ٹی کی نئی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام قواعد و ضوابط کو مکمل کرتے ہوئے ترقیوں کا عمل شفاف انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید