• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے کہا ہے اچکزئی کو اعتماد میں لیں، بیرسٹر گوہر

ر اولپنڈی (حافظ وسیم اختر/سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران نے کہا ہے اچکزئی کو اعتماد میں لیں،محمود خان اچکزئی کی اگر کوئی ناراضی ہے تو ہم دور کریں گے،عمران خان کی ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی جو فیصلہ کریں گے ان کو فالو کرنا ہےمنگل کو اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہاکہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش ہیں مگر اپنوں کو نہ جوڑ کردوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا،ہمیں خوشی ہے دنیا کے بڑے چودھری صلح کیلئے پاکستان آرہے ہیں ،آپسی تناؤ ختم ہونا چاہیے ،ورنہ یہ تناؤ نفرت میں بدلے گا، ایک سوال پر کہ مردان جلسے میں محمود خان اچکزئی کیوں نہیں آئےبیرسٹر کاکہناتھاکہ اس پر ان سے ابھی بات نہیں ہوئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید