کراچی (اسٹاف رپورٹر )بلدیہ میں دو سیاسی تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے بچے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے 9افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے تین نمبر اکبر گراونڈ کے قریب دو سیاسی تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 11 سالہ شعبان ، 42 سالہ عبدالرؤف اور ظفر کے ناموں سے ہوئی ۔ ڈی ایس پی بلدیہ ارشد رند نے بتایا کہ واقعہ دو سیاسی تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔