• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحصالی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، حافظ نعیم

کراچی (نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہاستحصالی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، عید کے بعد ملک گیر “بدل دو نظام” تحریک شروع کی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بٹگرام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحصالی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ 25اپریل سے رابطہ عوام مہم کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیاں جاری ہیں لیکن عوام گھنٹوں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا عذاب سہہ رہے ہیں۔ سینٹ، اسمبلیوں میں موجودہ ارب پتیوں کو عوام کی پریشانیوں کا کوئی ادارک نہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جاگیرداروں، ظالموں، خاندانوں پر مشتمل سیاسی پارٹیوں، اسٹیبلشمنٹ کی اجارہ داری اور سودی معیشت سے جان چھڑانے کے لیے عوام کو متحد ہوکر اور جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔
ملک بھر سے سے مزید