کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر گلزار علی کی اہلیہ اور بانی چیئرمین ایڈارٹس کراچی (پرائیویٹ) لمیٹڈ چوہدری عبدالغفور مرحوم کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے۔