اسلام آباد( نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر ایاز صادق نے سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ مرحومہ کے لئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔