کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈپار ٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ ملکر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( فتنہ الخوارج) کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم اسمٰعیل سواتی اورزاہد اللہ کو گرفتار کرلیا،ملزم اسمٰعیل سواتی سی ٹی ڈی ریڈ بک کی سیریل نمبر 87میں نامزدہے،ملزم تحریک طالبان پاکستان کے لئے چندہ جمع کرتا ہے۔