اسلام آباد(ممتازعلوی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے منگل کے روز کہا کہ نئی شرائط کے اضافے کے ساتھ ہی دو سالوں کے اندر پاکستان پر عائد آئی ایم ایف کی شرائط کی تعداد بڑھ کر 75 ہو گئی ہے،معاشی خودمختاری سنگین غیر ملکی دباومیں لانے کا ثبوت ہے،ضروری اشیا کی قیمتیں بڑھیں گی جو معاشی خودمختاری کی سنگین پامالی اور کلیدی قومی پالیسی کے فیصلوں کو غیر ملکی دباؤ کے تحت لانے کا ثبوت ہے۔وقاص اکرم نے کہا کہ بجلی اور گیس کے ٹیرف، جو پہلے ہی گھریلو صارفین اور صنعت کے لیے ناقابل برداشت ہیں، نئے سرچارجز اور فیول ایڈجسٹمنٹ میکانزم کی وجہ سے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔