کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہانسانوں کاخون بہانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے ، امن اورانسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کئے جائیں،بامقصد مذاکرات سے ہی دنیا کو امن کا محور بنایا جاسکتا ہے، ملک کی خود مختاری ہر ایک کا حق ہے، مگر امریکا اس وقت ہر ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف اقدام کررہا ہے جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔