• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریپ غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت روکنے کیلئے سرگرم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر کرنے والی ویب سائٹس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر کاسخت نوٹس لیا ہے اود پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو متعلقہ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں ڈریپ کی جانب سے ادویات فروخت کرنے والے متعدد آن لائن پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ڈریپ کے مطابق بھارت اور ایران سے اسمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کی فروخت کو عوامی صحت کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید